پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے موٹر وے سروس ایریاز کی چیکنگ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے موٹر وے سروس ایریاز کی چیکنگ

February 11, 2019 - 16:00
Posted in:

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب کی سربراہی میں موٹر وے سروس ایریاز کی چیکنگ کی گئی۔ سیال موڑ سروس ایریا پر سویٹس اینڈ سپائس ریسٹورنٹ انتہائی ناقص صفائی پر سیل کردیاگیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کچن ایریا میں کھلے گٹرزاور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر کارروائی کی گئی۔بسم اللہ ڈیرہ اورشیر شنواری ریسٹورنٹ پر ناقص سٹوریج اور زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پر جرمانہ کیا گیا۔کلر کہار سروس ایریا میں 12 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 3 کو جرمانہ اور 5 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}