پنجاب اسمبلی کے 113 ارکان کی رکنیت بھی معطل

پنجاب اسمبلی کے 113 ارکان کی رکنیت بھی معطل

January 17, 2019 - 18:00
Posted in:

پنچاب اسمبلی میں اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 113 ارکان کو ایوان میں داخلے سے روکنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گيا۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر سرداردوست محمد مزاری کاایوان میں داخلہ بند کر دیا گیا۔پنجاب کابینہ کے 10 وزرا کو بھی ایوان میں داخلے سےروک دیا گیا۔اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین اسمبلی... وزیراعلی پنجاب کے 6 معاون خصوصی اور مشیر بھی ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل ارکان کی فہرستیں ایوان کے داخلی دروازوں پر سیکورٹی کےحوالے کردی گئی ہے ،تحریک انصاف کے 59 جبکہ مسلم لیگ ن کے 45 ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}