پنجاب، قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آج سے آغاز

پنجاب، قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آج سے آغاز

October 02, 2018 - 10:05
Posted in:

پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف آج سے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گرینڈ آپریشن میں 31687 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جائے گا۔اس اراضی میں محکمہ جنگلات کی 35 ایکڑ اراضی، والڈ سٹی اتھارٹی کے 8پلاٹ، ایل ڈی اے کی 636 کنال اراضی، ایم سی ایل کے 2 ارب روپے مالیت کے 32 پلاٹ شامل ہیں۔محکمہ جنگلات کی واگزار کرائی جانے والی زمین پر 50ہزار پودے لگائے جائیں گے، شہر کے بازاروں میں عارضی و پختہ تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے گا۔ایل ڈی اے، ایم سی ایل اور والڈ سٹی کی طرف سے قابضین کو نوٹس ارسال کردئیے گئے ہیں، تجاوزات و قبضہ کی ہوئی جگہوں پرنشان بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}