پشاور ہائیکورٹ ، 28 روزوں پر عید کرانے پرصوبائی حکومت کو نوٹس

پشاور ہائیکورٹ ، 28 روزوں پر عید کرانے پرصوبائی حکومت کو نوٹس

June 27, 2019 - 22:37
Posted in:

پشاور(اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوامیں 28 روزوں پر عید کرانے پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسر ت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے خیبر پختونخوا حکومت کا28روزے رکھنے پر عید کا اعلان کرنے کیخلاف ابرار حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر رٹ پر سماعت کی ۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکو مت نے28روزے رکھنے پر عید کا اعلان کیا تھا جو غیر آئینی اقدام ہے جس پر عدالت سے نوٹس لینے کی اپیل کی جاتی ہے ۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ صوبائی وزیر نے گرمی کے باعث 28روزوں پر عید کا اعلان کیا ہو،ادھر وفاقی وزیر نے بھی اسلامی کلینڈر جاری کیا تھا وہ اتنے تجربہ کار ہیں۔سماعت کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت سے اس معاملے میں جواب طلب کر لیا اور ساتھ ہی گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو براہ راست رٹ میں فریق بنانے پر بھی نوٹس جاری کر دیا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}