پشاور:زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے خلاف مظاہرہ

پشاور:زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے خلاف مظاہرہ

December 02, 2017 - 08:11
Posted in:

پشاورمیں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے خلاف پروگریسیو ڈیموکریٹک آلائنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر شرکاءنے ملک دشمنوں کے خلاف نعرےبازی کی۔
زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے خلاف پروگریسیو ڈیموکریٹک آلائنس کا احتجاج پشاور پریس کلب کے سامنے کیا گیا۔
مظاہرین نے احتجاجی بنیرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے الفاظ درج تھے۔
مظاہرے میں اقلیتی برادری کے نمائندوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پختون قوم کی نسل کشی بند کرکے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کی جائیں۔
شرکاء نے حملے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}