پاک چین دوستی امن و محبت کی مثال ہے، شہباز شریف

پاک چین دوستی امن و محبت کی مثال ہے، شہباز شریف

December 04, 2017 - 11:15
Posted in:

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی امن، محبت، تعاون اور والہانہ جذبوں کی روشن مثال ہے، سی پیک کے عظیم منصوبے نے معاشی اور اقتصادی ترقی کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اسلام آباد میں نئے چینی سفیر یاؤجنگ سے ملاقات میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاک چین کی دوستی مسلسل فروغ پا رہی ہے، چینی صدر شی جن پنگ نے ون بیلٹ، ون روڈ کا شاندار وژن دیا ہے۔
چینی سفیر کا کہناتھا کہ پاک چین دوستی مسلسل فروغ پارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب وژنری لیڈر ہیں، ان کی ’پنجاب اسپیڈ‘ حقیقت بن چکی ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}