پاکستان کے پاس بابر اور حارث جیسے میچ ونر ہیں، افغان کپتان

پاکستان کے پاس بابر اور حارث جیسے میچ ونر ہیں، افغان کپتان

June 28, 2019 - 20:00
Posted in:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود افغان کپتان گلبدین نائب نے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان دینے سے گریز کیا، پریس کانفرنس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔لیکن ہمارا ملک گذشتہ40,45سالوں سے جس کشیدہ صورتحال سے گذرا ہے، ملک حالت جنگ میں ہے لیکن آج کی نوجوان نسل کے لئے کرکٹ بہت کچھ ہے ۔نوجوان کرکٹ سے بڑھ کر دیگر شعبوں میں  ملک کے لئے کچھ کردکھانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارا ملک دوبارہ کھڑا ہوسکے۔پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ بھارت اور سری لنکا کے ساتھ بھی کرکٹ روابط بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،  انہوں نے کشیدہ سیاسی صورتحال پر بات کرنے سے گریز کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے میچ ونر ہیں، لیکن ہم کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کررہے۔کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھے انداز میں جیت کے ساتھ کریں۔ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب کا کہنا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کا اختتام اچھے نوٹ  اور خوشگوار یادوں کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی ٹیم بلاشبہ اچھی ہے لیکن ہمارے پاس راشد خان جیسا بولر ہے جو  کسی بھی وقت دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرسکتا ہے۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان کے کرکٹر آفتاب عالم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیجا گیا ہے۔جمعہ کو نمائندہ جنگ کے سوال پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب نے اعتراف کیا کہ انہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وطن واپس بھیجا گیا، اس کا فیصلہ ہماری ڈسپلنری کمیٹی نے کیا ہے۔ لیکن گلبدین نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔انھوں  نے کہا کہ ہم نے ایک اور کھلاڑی محمد شہزاد کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے تبدیل کیا ہے اور اسے  وطن واپس بھیجا گیا ہے ۔جمعرات کو آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد احمد شہرزاد کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ وہ بولر آفتاب عالم کی جگہ لیں گے جنہیں غیر معمولی حالات کی وجہ سے وطن واپس بھیجا گیا ہے ۔جمعے کو پریکٹس سیشن  کے بعدپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہیڈنگلے میں نماز جمعہ کی امامت کی، ان کی امامت میں افغان کرکٹرز نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔سرفراز احمد حافظ قران ہیں اور باقاعدگی سے نماز پڑھاتے ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}