پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، فواد چوہدری

پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، فواد چوہدری

June 28, 2019 - 09:16
Posted in:

فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کی  مذہب سے متعلق بات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ’ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں، بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس کے دوران چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، حکومت کو ٹف ٹائم دینے سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا  جب کہ اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحابہ کی توہین کی ہے اس کا ذکر اعلامیے میں کیا جائے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف بھی مذہب کا استعمال قابل قبول نہیں ہے، مذہب کا استعمال سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔