پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز : جنوبی افریقا کے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز : جنوبی افریقا کے اسکواڈ کا اعلان

December 06, 2018 - 18:05
Posted in:

پاکستان کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے جنوبی افریقا نے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ سے سیریزکے بعد اگلی منزل جنوبی افریقا کے میدان ہیں، جہاں پاکستان ٹیم کو تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹیسٹ سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی بروین،کوئنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، زبیر حمزہ، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈوآن اولیویئر، ورنن فلینڈر، کیگاسو ربادا اور ڈیل اسٹین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}