پاکستان کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 367 رنز کا ہدف

پاکستان کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 367 رنز کا ہدف

December 06, 2018 - 15:05
Posted in:

ایمرجنگ ایشیا کپ 2018 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں میزبان ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 367 رنز کا ہدف دیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں پاکستان ایمرجنگ نے 50 اوور میں 3 وکٹ پر 366 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 130، علی عمران نے 107 اور خوشدل شاہ نے 83 رنز کی اننگز کھیلی ، جبکہ کپتان محمد رضوان 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ہانگ کانگ کے اعزاز خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}