پاکستان ٹرمپ کے ’دشمن‘ سے ’دوست‘ کیسے بنا؟

پاکستان ٹرمپ کے ’دشمن‘ سے ’دوست‘ کیسے بنا؟

October 15, 2017 - 07:53
Posted in:

پاکستان کے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا رویہ نرم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ایسا کم از کم ان کے حالیہ ٹویٹ سے تو نظر آ رہا ہے۔ٹرمپ نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا: ' پاکستان اور اس کے رہنماؤں کے ساتھ ہم بہت بہتر تعلقات کو فروغ دینے کی ابتدا کر رہے ہیں۔ میں مختلف محاذوں پر ان کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔'اس ٹویٹ پر ساڑھے سات ہزار سے زیادہ کمنٹس آئے ہیں اور اس 12 ہزار بار سے زیادہ ری ٹویٹ کیا گيا ہے جبکہ 60 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔٭ ’ٹرمپ پاکستان کے حل طلب مسائل میں کردار ادا کرنے پر تیار‘٭ ’دہشت گردوں کو پناہ دینا پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوگا‘شاید ٹرمپ کی اس نرمی کی وجہ حقانی نیٹ ورک کی حراست میں رہنے والے امریکی-کینیڈین خاندان کی رہائی ہے جس میں پاکستان کی خاطر خواہ کوشش نظر آئی ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے پاکستانی فوج نے امریکی شہری کیٹلن کولمین، ان کے کینیڈین نژاد شوہر جوشوا بوئل اور تین بچوں کو حال ہی میں حقانی نیٹ ورک سے رہا کروایا ہے۔

اس ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا: 'ایک اور شدت پسند اسلامی حملہ۔ اس بار پاکستان میں مسیحی خواتین کو شکار بنایا گیا۔67 لوگوں کی موت، 400 زخمی۔ میں تنہا ہی اس (مسئلے کو) کو حل کر سکتا ہوں۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}