پاکستان ون ڈے سیریز بھی ہار گیا

پاکستان ون ڈے سیریز بھی ہار گیا

January 30, 2019 - 16:15
Posted in:

ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔اس وقت کریز پر فخر زمان اور بابر اعظم موجود ہیں اور پاکستان نے اب سے کچھ دیر قبل تک پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 25 رنز بنا لیے تھے۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ پاکستان کی جانب سے ان فارم اوپنر امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔اس سیریز میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا کر پاکستان کے ٹاپ سکورر رہنے والے امام الحق اس مرتبہ ناکام رہے اور صرف آٹھ رنز بنانے کے بعد سٹین کی گیند پر کیچ ہو گئے۔یہ سیریز اس وقت دو، دو سے برابر ہے اور کیپ ٹاؤن میں کھیلا جانے والا یہ میچ اس سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔جنوبی افریقہ نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور ڈیوڈ ملر اور بران ہینڈرکس کی جگہ ویان ملڈر اور ڈوین پریٹوریئس یہ میچ کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے وہی ٹیم میدان میں اتر رہی ہے جس نے جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس میچ میں بھی پاکستان کی قیادت شعیب ملک کے پاس ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم کے ریگولر کپتان سرفراز احمد نسل پرستانہ جملہ بازی کی پاداش میں چار میچوں کی پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیےسرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی عائدکرکٹ میں نسلی امتیاز کے واقعات اور ان کے اثرات سرفراز احمد نے ’نسل پرستانہ‘ فقرے پر معافی مانگ لیسرفراز منہ کیوں چھپا رہے تھے؟ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستان نے ون ڈے سیریز کا آغاز فتح سے کیا تھا تاہم دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بارش سے متاثر ہوا تھا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ نے 13 رنز سے میچ جیت کر سیریز میں سبقت حاصل کی تھی جسے پاکستان نے جوہانسبرگ کا ون ڈے جیت کر ختم کر دیا تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}