پاکستان: فرانسیسی کوہ پیما کو بچا لیا گیا

پاکستان: فرانسیسی کوہ پیما کو بچا لیا گیا

January 28, 2018 - 10:19
Posted in:

پاکستان کے سب سے زیادہ مہلک پہاڑوں میں سے ایک کے اوپر پھنسے والی ایک فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو آپریشن کر کے بچا لیا گیا تاہم ان کے ایک دوسرے ساتھی پولینڈ کے کوہ پیما کی تلاش کا کام خراب موسم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کوہ پیما الیسبیتھ ریوول اور ٹاماس میکیکیزز جمعے کو پاکستان کے شمالی علاقے نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب وہ 7,400 میٹر (24,280) فٹ کی بلندی پر محصور ہو گئے۔پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم جو اس وقت پاکستان میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے قریب موجود تھی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور رات بھر کی کوشش کے بعد الیسبیتھ ریوول کو زندہ تلاش کر لیا۔ اس بارے میں مزید پڑھیے'وینیسا او برائن کے ٹو سر کرنے والی پہلی امریکی خاتون بن گئیں''کے ٹو سر کرنے کے لیے پہلی پاکستانی مہم'جیسے ہی یہ ٹیم اپنے آخری معروف مقام پر چڑھی تو اس کا کوہ پیما الیسبیتھ ریوول اور ٹاماس میکیکیزز کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔کوہ پیماؤں کی ٹیم نے اتوار کی علی صبح اپنے فیس بک کے صفحے پر اعلان کیا کہ الیسبیتھ ریوول کو ڈھونڈ لیا گیا ہے تاہم ٹاماس میکیکیزز ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اس سے پہلے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ٹاماس میکیکیزز شدید سردی میں اور برف کے اندھے پن میں مبتلا ہیں۔الیسبیتھ ریوول کے ایک دوست لوڈویک جو ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے کا کہنا تھا کہ کوہ پیما کھلی ہوا میں ایک یا دو گھنٹے آرام کریں گے جس کے بعد وہ الیسبیتھ ریوول کے ہمراہ پہاڑ سے اترنا شروع کریں گے۔ انھوں نے لکھا ’ بد قسمتی سے ٹاماس میکیکیزز کو بچانا نا ممکن ہے۔‘انھوں نے مزید لکھا ’موسم اور اونچائی کی وجہ سے جان بچانے والوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔‘ان کا کہنا تھا ’یہ بہت خوفناک اور تکلیف دہ فیصلہ تھا۔ ہم بہت افسردہ ہیں۔ ہمارے تمام خیالات ٹاماس میکیکیزز کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔‘امید کی جا رہی ہے کہ زندہ بچ جانے والے پانچ کوہ پیماؤں کو اتوار کی رات سکردو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا جائے گا۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}