پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کوششیں دگنی کرے: امریکا

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کوششیں دگنی کرے: امریکا

December 04, 2017 - 10:30
Posted in:

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان اپنی کوششوں کو دگنا کرے۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں کردار ادا کرسکتا ہے۔
علاوہ ازیں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارسےبھی ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں دوطرفہ تحفظات پر مخصوص، پائیدار کارروائیوں میں تعاون پر اتفاق اور دو طرفہ اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان سےمتعلق خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو اجاگر کیا اور خطے میں امن کے لیے امریکا کی موجودہ کوششوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ جیمزمیٹس کا بطور امریکی وزیردفاع پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
امریکی وزیر دفاع ایک روزہ دورہ پر نور خان ایئربیس، اسلام آباد پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے ان کے پاکستانی ہم منصب سمیت کوئی وزیر موجود نہیں تھا ،وزارت دفاع و خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے پہلے مرحلے میں انہوں نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم مختار نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے ہمراہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور افغانستان میں امریکی فوجی جنرل بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، ان سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}