پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ٹی ٹونٹی آج ہوگا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ٹی ٹونٹی آج ہوگا

November 02, 2018 - 10:05
Posted in:

پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہینوں نے محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ اور پھر بولرز کی جاندار بولنگ کی بندولت نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز میچ کے بعد 2 رنز سے زیر کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے کولن مونرو کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہماری ٹیم کم بیک کرے گی۔دوسری جانب آج کھیلے جانے والے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔دبئی میں کھیلا جانے والا پاک نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}