پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے صدر ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں

پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے صدر ٹرمپ کو سفارتی اسناد پیش کردیں

June 23, 2018 - 04:00
Posted in:

امریکا میں پاکستان کےنئے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے اپنی سفارتی اسناد امریکی صدرٹرمپ کو پیش کردیں۔ امریکا میں پاکستان کے نئے سفیرعلی جہانگیر صدیقی وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔امریکامیں پاکستان کےسفیرعہدہ سنبھالنےکےبعد سے مختلف حکام سے ملاقاتیں کرتےرہےہیں تاہم سفارتی اسنادپیش کرنے کےبعد اب وہ باضابطہ طورپر امریکی حکام سے بحیثیت سفیر ملاقات کرسکیں گے۔اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد 8 مئی کو علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔جس کے بعد 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}