پانی چوری، اینٹی کرپشن نے تاریخی کارروائی کی ہے،مرتضٰی وہاب

پانی چوری، اینٹی کرپشن نے تاریخی کارروائی کی ہے،مرتضٰی وہاب

June 28, 2019 - 20:00
Posted in:

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، اینٹی کرپشن اور قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پانی چوری کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی میں تاریخی کارروائی کی ہے۔مشیر اینٹی کرپشن مرتضٰی وہاب کی ہدایت پرڈپٹی ڈاریکٹر ضلع شرقی کی سربراہی میں دھابیجی اور ملیر کے علاقوں میں تاریخی آپریشن کیا گیا ۔کارروائی کے دوران 21 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا گیا۔آپریشن کے دوران پانی کی لائنوں سے 13 غیر قانونی بڑے کنکشنز کا بھی خاتمہ کیا گیا۔غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بڑے پیمانے پر پانی چوری کرکے ٹینکرز کے ذریعے   کراچی اور دھابیجی کو سپلائی کیا جاتا تھا۔آپریشن کے دوران پانی چوری میں ملوث واٹربورڈ کے دو افسران گرفتار کر لیے گئے۔ اینٹی کرپشن نے پانچ مقامات پر لائن توڑ کر پانی چوری کرنے والے چھ افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے اینٹی کرپشن ٹیم کو شاباش دی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پانی چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا ئینگے۔دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ان ہائیڈرنٹس سے 46 ٹھیکیداروں کے ٹینکرز پانی چراتے تھے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}