وفاقی کابینہ اجلاس، عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ مقرر کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ اجلاس، عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ مقرر کرنے کی منظوری

January 10, 2018 - 09:31
Posted in:

وفاقی کابینہ نے موجودآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پولیس سروس کے 22 گریڈ کے افسر عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ مقرر کی منظوری دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں سندھ حکومت سے گریڈ 22 کے افسران کا پینل طلب کیا تھا اور تجاویز مانگی تھیں ،جس پر صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ کے لئے 3 نام بھجوائے تھے ۔
سندھ حکومت جو کافی عرصے سے اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کے لئے سرگرم تھی اور انہیں ہٹاکر مجید دستی کو آئی بھی لگایا تھا لیکن سندھ ہائیکورٹ نے انہیں دوبارہ ذمہ داریاں نبھانے کا حکم دیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور معاشی صورتحال کا جائزہ اور سول ایوی ایشن اتھارتی میں افسران کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کے معاملات بھی زیر غور رہے ۔
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں فیڈرل لینڈ کمیشن کے نئے چیئرمین کی تقرری بھی شامل ہے،ا س موقع پر آئندہ موسم گرما کے دوران بجلی کی فراہمی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بجلی کے نظام کی مشکلات اور اس کے حل کی تجاویز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس کے ایجنڈے میں ترکی اور سوئٹرزلینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں کی منظوری، سینٹرل کاٹن کمیٹی اور کاٹن سے متعلق امور وزارت ٹیکسٹائل سے وزارت فوڈ کو منتقلی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}