وفاقی کابینہ، بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان

وفاقی کابینہ، بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان

April 15, 2019 - 14:00
Posted in:

وفاقی کابینہ اوربیوروکریسی میں بڑےپیمانے پرتبدیلیوں کاامکان ہے، بعض وزیروں کے قلم دان بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ ، وزارت پٹرولیم میں تبدیلیوں کاامکان ہے، وزیراعظم وزارت داخلہ کی ذمے داری بھی کسی کے سپرد کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کےسربراہ اور پنجاب کےچیف سیکریٹری بھی تبدیل کیے جا سکتے ہیں ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعظم کابینہ کے اجلاس میں وزرا کی کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے، یہ رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کارکردگی رپورٹ دیکھ کر وزیر اعظم عمران خان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}