وزیر اعظم کا جولائی میں امریکا کا دورہ،ٹرمپ سے ملاقات متوقع

وزیر اعظم کا جولائی میں امریکا کا دورہ،ٹرمپ سے ملاقات متوقع

June 27, 2019 - 22:37
Posted in:

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کے جولائی میں امریکا کے دورے کا امکان ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہمراہ ہونگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ دورے میں شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چندروز میں کیا جائے گا۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}