وزیر اعظم سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

وزیر اعظم سے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

November 02, 2017 - 11:20
Posted in:

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم سےسیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کرنے والوں میں محمود خان اچکزئی، غوث بخش مہر، مولانا غفور حیدری، حاصل بزنجو، سینیٹر ساجد میر اور اعجاز الحق شامل ہیں۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوا جس میں قومی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں چوہدری نثار، خواجہ آصف، احسن اقبال اور سعد رفیق نے شرکت کی۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}