وزیراعظم کے بیان پر ن لیگ کا سخت موقف سامنے آگیا

وزیراعظم کے بیان پر ن لیگ کا سخت موقف سامنے آگیا

April 23, 2019 - 20:00
Posted in:

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دیے گئے بیان پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کا سخت موقف سامنے آگیا۔ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم سے اپنے بیان پر پارلیمنٹ میں آکر وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران میں خطرناک اعتراف کرکے ملکی سلامتی کو نشانہ بنایا ہے۔خرم دستگیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایران میں کہا پاکستان میں کچھ گروپ ایران میں دہشت گردی میں ملوث ہیں،ان کے ایسے بیانات پاکستان کیلئے نقصان دہ ہیں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}