وزیراعظم کی زیرصدارت کشمیر کونسل کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت کشمیر کونسل کا اجلاس

October 26, 2017 - 08:24
Posted in:

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اسلام آباد میں کشمیر کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی، پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ بھارتی افواج معصوم کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن استعمال کرتی ہیں ۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے خطیر وسائل مختص کیے ہیں۔
کشمیر کونسل کے اجلاس میں شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}