وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام کو طلب

وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام کو طلب

December 04, 2017 - 09:07
Posted in:

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام کو طلب کرلیا ہے جس میں ملک کی معاشی وسلامتی کی صورت حال سمیت 10 نکاتی ایجنڈازیرغور آئےگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت اطلاعات کی گزشتہ ماہ چینلز کی بندش کی ایکس پوسٹ فیکٹو سمری کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کل شام ساڑھے پانچ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں معاشی و سلامتی کی صورت حال سمیت 10نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا جس میں مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کی یادداشتوں کی منظوری بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت اطلاعات کی گزشتہ ماہ چینلز کی بندش کی ایکس پوسٹ فیکٹو سمری کی منظوری دئیے جانے کاامکان ہے۔
نجی نشریاتی اداروں کی نشریات 25 اور 26 نومبر کو 26 گھنٹےکےلئے معطل کردی گئی تھیں، نجی نیوزچینلز کی نشریات بندیا معطل کرنےکےلئےوفاقی کابینہ سےمنظوری ضروری تھی۔
اسلام آباد میں فیض آباد دھرنے کے سبب وفاقی حکومت کو ہنگامی طور پر نجی نیوزچینلز کوآف ائیرکرنےکی ہدایات جاری کرنا پڑیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}