وزیراعظم عمران خان بیجنگ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان بیجنگ پہنچ گئے

November 02, 2018 - 02:05
Posted in:

وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، چین کے بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ اور پاکستان میں چینی سفیر مسعود خالد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم اپنے دورے میں چینی صدر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔وزیراعظم شنگھائی صنعتی ایکسپو میں بھی بطور خصوصی مہمان شرکت کریں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم چین کی قیادت کی دعوت پر بیجنگ پہنچے ہیں، وزیراعظم چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}