وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر کی نااہلی کیلئے اپیل سماعت کیلئے مقرر

وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر کی نااہلی کیلئے اپیل سماعت کیلئے مقرر

January 10, 2018 - 08:13
Posted in:

حلف کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،7وفاقی وزراء ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ11جنوری کو اپیل کی سماعت کرے گا۔
اپیل کنندہ جسٹس (ر) فیصل نصیر خان نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی وزراء نےماورائے آئین اقدامات کئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام افراد نے ذاتی فوائد کے لئے حلف کی خلاف ورزی کی ،جس پر انہیں نااہل قرارد یا جائے ۔
اپیل کنندہ نے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکا مطالبہ بھی کیا۔
اپیل میں مزیدکہا گیا ہےکہ جسٹس شاہد کریم پر مشتمل سنگل بنچ نے موقف سنے بغیرفیصلہ سنادیا لہٰذا استدعاہےکہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}