ورلڈ کپ2011ء: کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے تھے، عبدالرزاق

ورلڈ کپ2011ء: کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے تھے، عبدالرزاق

June 28, 2019 - 20:00
Posted in:

ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2011ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ڈسپلن کے بڑے معاملات تھے،ٹیم کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے، وہاں شعیب اختر کی گیندوں پر وکٹ کیپر کامران اکمل نے جان بوجھ کر راس ٹیلر کے کیچ گرائے اور ہم اس میچ میں جیت سے بہت دور چلے گئے۔265ون ڈے میچوں میں 31.83کی اوسط سے 269وکٹ حاصل کرنے والے عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پالے کیلے میں آخری اوور کرنے کے لئے کوئی تیار نہ تھا، کپتان شاہد آفریدی فاسٹ بولر شعیب اختر سے گیند کرانے کے حق میں نہیں تھے، عمر گل کے اوورز پورے ہو چکے تھے، مجبوراً مجھ سے 49واں اوور کروایا گیا، جب کہ میں تو کافی عرصے سے آخری اوور کرواتا ہی نہیں تھا، اسی وجہ سے میرے آخری اوور میں 19رنز بن گئے تھے۔یاد رہے کہ 8مارچ کو کھیلا گیا یہ مقابلہ شعیب اختر کے ون ڈے کیرئیر کا آخری میچ ثابت ہوا تھا، جہاں ان کی گیندوں پر کامران اکمل نے راس ٹیلر کے آسان کیچ گرائے تو ٹیلر نے 131رنز کی نہ صرف شاندار اننگز کھیلی بلکہ انہوں نے میچ کے 47ویں اوور میں جو شعیب اختر نے کیا تھا، تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28رنز اسکور کئے تھے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}