ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا

ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا

April 15, 2019 - 17:00
Posted in:

ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا جبکہ  نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرفراز احمد ، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے یویو ٹیسٹ پاس کر لیا، محمد رضوان 20 پوائنٹس کے ساتھ فٹنس میں ٹاپ پر رہے جبکہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔ فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیے گئے کھلاڑیوں کی تعداد23 ہے محمد نواز کے علاوہ باقی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں، محمد نواز اس مرحلے سے گزر چکےہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ لیے گئے، محمد حفیظ ،کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑی یویو ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرے۔وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک بار پھر ٹیسٹ میں اپنی برتری قائم رکھی وہ 20 لیول کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ شان مسعود اور حسن علی کا لیول 19 رہا۔ سرفراز احمد، محمد حفیظ اور محمد عامر نے بھی یویو ٹیسٹ پاس کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی، محمد حسنین ، یاسر شاہ اور عماد وسیم فٹنس کے مطلوبہ لیول پر پورا نہ اُتر سکے۔ یویو ٹیسٹ کے بعد آخری مرحلہ کھلاڑیوں کے اسٹرنتھ ٹیسٹ اور 2کلو میٹر دوڑ کا ہے۔ بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}