ورزش کرو تو جسم کی چربی کہاں جاتی ہے؟

ورزش کرو تو جسم کی چربی کہاں جاتی ہے؟

April 07, 2018 - 11:44
Posted in:

ورزش کے علاوہ میرمین نے کئی دوسرے طریقے بتائے جس سے ہم کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں۔مثال کے طور پر 75 کلوگرام وزن کا ایک شخص آرام کی حالت میں 590 گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتا ہے۔میرمین کا کہتے ہیں کہ 'کوئی دوا یا مشروب اس میں اضافہ نہیں کر سکتا۔'سوتے وقت ایک شخص تقریبا 200 گرام کاربن ڈائی آکسائڈ پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، صرف کھڑے ہونے اور تیار ہونے کی حالت میں آپ کی میٹابولک شرح ڈبل ہو جاتی ہے۔ ٹہلنے، کھانا پکانے اور گھر کی صفائی وغیرہ میں یہ تین گنا ہو جاتی ہے۔میرمین کہتے ہیں کہ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو 'کم کھائيں اور جسم کو زیادہ سے زیادہ حرکت میں رکھیں۔'آخر میں، وہ کہتے ہیں کہ 'کوئی بھی غذا جو آپ کے جسم میں کم توانائی لائے، وزن کم کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہوگا۔'

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}