ن لیگ کسی ابہام کا شکار نہیں، سعد رفیق

ن لیگ کسی ابہام کا شکار نہیں، سعد رفیق

December 02, 2017 - 05:39
Posted in:

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ن لیگ کسی ابہام کا شکار نہیں ، افراد کے آنے جانے سے سیاسی جماعت کو فرق نہیں پڑتا۔
پنجاب حکومت کے وزراء رانا ثناء اللہ اور زعیم قادری نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ ایمان کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی جو کوشش کی جارہی ہے اس سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کو تیار ہیں، اگر کسی کو سیاست کرنی ہے تو اس کے اور بھی طریقے ہیں مذہب کی آڑ نہ لی جائے۔
اس موقع پر رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ نواز شریف ان کے سیاسی پیر ہیں اور ان کا استعفیٰ نواز شریف کے پاس ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}