نیب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا

نیب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا

December 12, 2018 - 12:00
Posted in:

نیب خیبرپختونخوا نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے، نیب کے مطابق محمود خان کو سابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان سے مالم جبہ سرکاری اراضی لیز کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ نیب نے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز کو بھی 14 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}