نیب نے امریکا کیلیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیا،گرفتاری متوقع

نیب نے امریکا کیلیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیا،گرفتاری متوقع

March 19, 2018 - 23:08
Posted in:

اسلام آباد (نمائندہ جسارت+آن لائن) نیب حکام نے امریکاکے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو کرپشن الزامات کی تفتیش کے لیے 22مارچ کو طلب کرلیا ۔ علی جہانگیر سے پوچھ گچھ کے لیے 5اعلی افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایک رکن کا تعلق پراسیکیوٹر برانچ سے بھی ہے۔ آن لائن ذرائع نے بتایا کہ علی جہانگیر صدیقی سے 40ارب روپے کی کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ ہوگی ، نیب کو حاصل دستاویزات کی روشنی میں 20سوالات تیار کرلیے گئے ہیں جس میں ایک بڑے میڈیا گروپ کے مالک سے تعلقات اور اس گروپ کے کاروباری کمپنیوں کو دیے گئے قرضوں اور ادائیگیوں کے بارے میں بھی سوالات پوچھے جائیں گے۔ ذرائع نے نیب حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر تسلی بخش جوابات دینے کی روشنی میں علی جہانگیر صدیقی کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے ۔ادھر لاہور میں نیب کے دفتر کے دورے اور ایوان اقبال میں منعقدہ 2روزہ بین الاقوامی لائیو اسٹاک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ علی جہانگیر کا کیس انتہائی اہم ہے ، ان سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت 94 ارب ڈالر کامقروض ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے مجھے جو کرنا ہے کروں گا،،پاکستان کا ہروہ شہری جو ایماندارہے اسے نیب سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}