نوشہروفیروز :گاڑی الٹنے سے 4 فوجی شہید ،8 زخمی

نوشہروفیروز :گاڑی الٹنے سے 4 فوجی شہید ،8 زخمی

December 02, 2017 - 07:28
Posted in:

نوشہرو فیروز میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 فوجی اہل کار شہید اور 8زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ نورپور کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں 3جوان موقع پر شہید اور 9زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہل کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
سیکیورٹی فورس کی گاڑی کراچی سے پنوعاقل جارہی تھی۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}