نواز شریف کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے، طلال چوہدری

نواز شریف کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے، طلال چوہدری

October 26, 2017 - 10:13
Posted in:

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا ہے کہ فرد جرم اور کسی پر نہیں لگی، نواز شریف پر لگ جاتی ہے،دوسروں کی طرح نواز شریف کو بھی شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے ۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب آئین اور قانون کے مطابق ہو، نا انصافی ختم ،انصاف دیاجائے،انصاف نواز شریف کا حق ہے ۔
طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف سے ڈیل کا ایک ہی اصول ہے، آئین کے دائرے میں کام کریں،نا انصافی ختم ہوگی تو لہجے بھی شائستہ ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے پارٹی انصاف کے نام پر بنائی لیکن خود نہیں مانتے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}