نواز شریف کو جیل میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

نواز شریف کو جیل میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

June 28, 2019 - 12:36
Posted in:

اسلام ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،سہولیات کی فراہمی کے بعد طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
اسلام ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،سات صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا جس میں نوازشریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔
فیصلے کے مطابق نواز شریف کو جیل میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔سہولیات کی فراہمی کے بعد طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اور نواز شریف نے کبھی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی استدعا نہیں کی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹ مبہم ہے۔غیر ملکی ڈاکٹرز بھی یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ کیسے پاکستان میں علاج ممکن نہیں؟۔
 نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں موقع اختیار کی تھی کہ نواز شریف شدید بیمار ہیں اور ملک میں علاج ممکن نہیں ہے،باہر علاج کرانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ اجازت دے دیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}