نواز شریف کا نظریاتی سیاست کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شفقت محمود

نواز شریف کا نظریاتی سیاست کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شفقت محمود

December 02, 2017 - 09:31
Posted in:

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نظریاتی سیاست کا دعویٰ بھی مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کو ملک کی اعلیٰ ترین عدالت صادق و امین تسلیم کرنے کو تیار نہیں وہ نظریاتی ہونے کا دعوے دار ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ غلط بیانی اورحقیقت چھپانے پر جس شخص کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے وہ خود کو نظریاتی کہتا ہے، یہ کیسا نظریاتی ہے جو کہتا پھرے کہ اگر میری آمدن اور اثاثوں میں مماثلت نہیں تو تمہیں کیا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ کیسا نظریاتی ہے جو اپنی کرپشن بچانے کے لیے ڈان لیکس جیسے ہتھکنڈوں کا سہارا لے، جو عدالتوں میں اپنی صفائی تو پیش نہ کرے اور باہر آ کر ججوں کو بلیک میل کرے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}