نواز شریف جاتی امرا سےاسلام آبادپہنچ گئے، عدالت میں پیش ہوں گے

نواز شریف جاتی امرا سےاسلام آبادپہنچ گئے، عدالت میں پیش ہوں گے

December 04, 2017 - 07:46
Posted in:

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جاتی امراء سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ آج نیب کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج ہو گی ، نواز شریف کی جانب سے تین نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ بھی آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔
آج دوپہر مسلم لیگ ن کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی طلب کیاگیا ہے جس کی صدارت سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے۔
احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوازشریف کے ہمرہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہیں ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 14 جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز کی اب تک پندرہ سماعتیں ہو چکی ہیں جن میں نواز شریف 8 مرتبہ عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔
اب تک ان ریفرنسز میں استغاثہ کے 6 گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ دو مزید گواہوں کو عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}