نواز شریف آج پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے جلسے میں خطاب کریں گے

نواز شریف آج پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے جلسے میں خطاب کریں گے

December 02, 2017 - 09:51
Posted in:

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کوئٹہ میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے سابق وزیراعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔
پشتون خوا میپ کا جلسہ کوئٹہ کے وسطی علاقے میں واقع صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، موقع ہے پشتونخوا میپ کے بانی اور ممتاز پشتون قوم پرست سیاستدان اور دانشور خان عبدالصمد خان کی برسی کا، جلسے میں پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف بھی شرکت کر رہے ہیں۔
کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے خیرمقدمی بینر اور پوسٹر آویزاں کردیے گئے ہیں، جلسے کا پنڈال بھی سجایا جا رہا ہے، سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ نااہلی کے فیصلے کے بعد کوئٹہ میں نوازشریف کی مقبولیت کا اظہار ہوگا اور صوبے میں انتخابی سیاست کے سلسلے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔
ماضی میں ن لیگ بلوچستان کے انتخابات میں پشتونخوا میپ کی اتحادی بھی رہی ہے، 1993،1997،2002اور پھر2013 کےانتخابات میں کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں پشتونخوا میپ کون لیگ کی حمایت حاصل تھی، اسی لیے نوازشریف کی کوئٹہ میں پشتونخوا میپ کےجلسے میں شرکت اور خطاب کو آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کے انتخابی اتحاد کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}