نواز اور مریم کیخلاف نیب کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

نواز اور مریم کیخلاف نیب کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

April 19, 2019 - 17:00
Posted in:

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکمران خاندان کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔نیب ٹیم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل میں ان کا بیان لے گی، سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کے کیس میں فواد حسن فواد سے لاہور جیل میں بیان لے لیا گیا ہے۔نیب ذرائع بتاتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کا بھی سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کیس میں بیان لیا جا چکا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق اس کیس میں آئی بی کے سابق سربراہ آفتاب سلطان کو بھی بیان کےلیے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے، گاڑیوں کے کیس میں وزارت خارجہ کے متعلقہ افسروں سے بھی بیانات لیے جا چکے ہیں۔ نیب ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پر 30 سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا الزام ہے، یہ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں سارک کانفرنس کے موقع پر وزارت خارجہ نے خریدی تھیں۔نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی گاڑیوں کے غلط استعمال کے متعلق نامعلوم شکایت پر تحقیقات کر رہی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}