نامزد چیف جسٹس کی چارٹر آف گورننس پر بحث کی تجویز

نامزد چیف جسٹس کی چارٹر آف گورننس پر بحث کی تجویز

January 17, 2019 - 21:00
Posted in:

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چارٹر آف گورننس پر بحث کرانے کی تجویز دے دی۔ نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نےتجویز دی ہے کہ چارٹر آف گورننس پر بحث صدر پاکستان کی سربراہی میں کرائی جائے۔ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں جسٹس کھوسہ نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیئے سویلین بالا دستی اور احتساب لازم و ملزوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیں بات کریں سویلین بالادستی کیسے یقینی بنائی جاسکتی ہے،جمہوریت غیرمستحکم کیےبغیرکیسےسویلین کا احتساب یقینی بنایاجاسکتاہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ بات کرنی چاہیئے کہ کس ادارے نے دوسرے کے کام میں مداخلت کی۔انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کرکھلےذہن سےطے کریں عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ نےکہاں کیا غلط کیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}