میکسکو کی سرحد پر فوج بھیجنے کا ٹرمپ کا عزم

میکسکو کی سرحد پر فوج بھیجنے کا ٹرمپ کا عزم

April 04, 2018 - 02:09
Posted in:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسکو کی سرحد کی حفاظت کے لیے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے۔منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اب ہم اپنے کام عسکری انداز میں کریں گے اور یہ ایک بڑا قدم ہوگا۔‘اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وسطی امریکی ملک ہانڈوراس کو اس وقت امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جب وہاں سے پناہ گزینوں کے امریکہ کی جانب روانہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے دونوں پیش رو جارج بش اور براک اوباما نے امریکی سرحدوں کے لیے نیشنل گارڈ کا استعمال کیا تھا۔ صدر جارج بش نے ہزاروں فوجیوں کو سرحد پر جب تعینات کیا تو اسے آپریشن جمپ سٹارٹ کا نام دیا گیا تھا۔

@realDonaldTrump کی ٹوئٹر پر پوسٹ کا خاتمہ