مویشی چرانے کا انوکھا طریقہ

مویشی چرانے کا انوکھا طریقہ

April 03, 2018 - 05:43
Posted in:

ازبکستان کی پولیس نے مویشی چوری کرنے والے دو افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے جو ایک مہنگی برانڈ کی گاڑی میں بیل کو چوری کر کے لے جا رہے تھے۔ بخارا ریجن میں حکام کے حوالے سے از نیوز نامی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ وہاں کے مقامی افراد اپنی گائے اور بھیڑ کے گم ہو جانے کے بعد ان کی تلاش کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک نظر آنے سے بچنے کے لیے وہ چوری شدہ بھیڑوں اور دیگر مویشیوں حتیٰ کہ بیل کو بھی شیورلیٹ مالیبو میں لے جاتے تھے جو ان میں سے ایک شخص کی ملکیت تھی۔ امریکی برانڈ کی یہ گاڑی ازبکستان میں بہت مشہور ہے۔ ازبکستان میں جی ایم موٹرز کی جانب سے بنائی جانے والی یہ سب سے مہنگی گاڑی ہے اور اس کی قیمت 30 ہزار ڈالر ہے جو یہاں ایک شخص کے ماہانہ کمائی سے 100 گنا زیادہ ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ امینو نامی شخصں بخارا صوبے کا ہی رہائشی ہے اور وہ اپنے کزنز اور اپنی بیوی مارڈن کی مدد سے جانوروں کو چوری کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ شخص پہلے بھی کئی مرتبہ سزا کاٹ چکا ہے۔ اس کے فارم ہاؤس کی تلاشی کے دوران وہاں سے بھڑیں اور بکریاں بھی ملیں۔ مویشیوں کو اس مہنگی گاڑی میں چرا کر لے جانے کی خبر نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے۔

ایک فیس بک صارف نے لکھا ’کم ازکم گائے دیکھنے میں خوش لگ رہی ہے۔‘ جبکہ ایک دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اسے ایک مالیبو کار میں لے کر جایا گیا ایک دلہن کی طرح۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}