موغادیشو دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 230 تک پہنچ گئی

موغادیشو دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 230 تک پہنچ گئی

October 15, 2017 - 20:48
Posted in:

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مصروف علاقے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔سنیچر کو دھماکہ موغادیشو کے ایک ہوٹل کے دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ٹرک سے کیا گیا تھا۔صومالیہ: موغادیشو میں دو دھماکے، کم از کم 30 ہلاکصومالیہ میں کار بم دھماکہ، کم از کم 11 ہلاکموغادیشو کی تاریخ کے بدترین دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد حکام کے مطابق 230 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

شہر کے مدینہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد یوسف حسن نے بتایا کہ ہپستال میں 72 زخمیوں کا اعلاج کیا جا رہا ہے جس میں سے 25 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔محمد یوسف حسن نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی کی ٹانگیں اور بازوں دھماکے کی شدت سے ضائع ہو گئے ہیں۔

BBCUrdu.com بشکریہbody {direction:rtl;} a {display:none;}