ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری

November 01, 2018 - 22:05
Posted in:

ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی اور معمولاتِ زندگی بھی شدید متاثر ہیں۔اسلام آباد میں فیض آباد پر مظاہرین کا دھرنا جاری ہے، ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہے، پولیس نے سڑکوں اور علاقے میں کنٹینر لگائے ہوئے ہیں، فیض آباد کے اطراف میں رہنے والے لوگ صورت حال سے پریشان ہیں۔لاہور میں بھی مظاہرے جاری ہیں، جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہر میں دوسرے دن بھی 5 سے زائد مقامات پر سڑکیں بلاک ہیں، جس کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، ایئرپورٹ کے اطراف میں سڑکوں کی بندش کے باعث بیرون ملک آنے اور جانے والے شدید پریشان ہیں، تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر موبائل فون اور نٹرنیٹ سروس بھی بند ہے، جب کہ تمام اہم مارکیٹوں میں بھی ہُو کا عالم رہا۔گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ، چوک بائی پاس اور شیرنوالہ باغ پر احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ گجرات میں کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے۔ملتان میں گھنٹہ گھر، غلہ منڈی، بہاولپور بائی پاس، وہاڑی چوک پر مظاہرین کے دھرنے جاری ہیں۔ فیصل آباد، جھنگ، سرگوھا، لودھراں، بہاول پور، گوجرہ، حافظ آباد، خانیوال، وہاڑی، چکوال میں بھی احتجاج کیا گیا جبکہ تونسہ میں چوک ہاشم پر احتجاج سے انڈس ہائی وے بلاک ہوگئی۔ راجن پور اور رحیم یار خان پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں مظاہرین کا کئی مقامات پر دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں پندرہ مقامات پر مظاہرین نے دھرنا دیا ہوا ہے۔ ان علاقون میں نمائش چورنگی، لیاقت آباد ،تین ہٹی، سہراب گوٹھ، اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل کورنگی، نیو کراچی، پاورہاؤس چورنگی، ناگن چورنگی، سندھی ہوٹل، بلدیہ ٹاون اور شیرشاہ شامل ہیں۔حیدرآباد میں دوسرے دن بھی حیدر چوک پر دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ شکارپور، جیکب آباد، کندھ کوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، میرپورخاص میں مظاہرے ہوئے اور احتجاج کیا گیا۔ ٹنڈو الہ یار، بدین، نواب شاہ میں دھرنا جاری ہے۔خیبر پختونخوا میں مظاہرین نے باب خیبر پر دھرنا دے کر پا ک افغان شاہراہ بلاک کردی۔ ہنگو، بنوں، دیر، سوات، مالاکنڈ میں احتجاج کیا گیا۔ چارسدہ میں مظاہرین نے کلاڈھیر چوک پر دھرنا دے کر مردان مالاکنڈ روڈ بلاک کردی۔ مردان میں کالج چوک پر دھرنا دیا گیا۔ کوہاٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شب قدر، لکی مروت، صوابی، مانسہرہ اور بٹ گرام میں بھی احتجاجا کیا گیا۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں مظاہرین نے کھوئی رٹہ کوٹلی شاہراہ اور راولپنڈی کوٹلی مرکزی شاہراہ سہنسہ کے مقام سے بند کر دی۔ کوئٹہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین کی جانب سے احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}