ملک کی 13جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی

ملک کی 13جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی

March 19, 2018 - 21:00
Posted in:

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کی 13جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی عائد کردی گئی۔ایچ ای سی نے ان پروگرام پر پابندی ڈسٹینس لرننگ پروگرام کی شرائط پوری نہ کرنے پر لگائی،اس حوالے سے ایچ ای سی کے نمائندے محمد اسماعیل کی جانب سے تمام جامعات کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے حتمی تجاویز تک جامعات ڈسٹینس ایجوکیشن پروگرام میں مزید داخلہ نہیں دے سکتے۔اس اقدام سے تقریباً 4 ہزار طلبہ و طالبات متاثر ہوں گے، تاہم ایچ ای سی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز میں انرول طالب علم اپنی تعلیم کے نقصان کے بغیر کسی دوسری جامعہ میں داخلہ لے سکتے ہیں اور اس حوالے سے ایچ ای سی کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔ایچ ای سی کی جانب سے جن جامعات پر اس پابندی کا اطلاق ہوگا ان میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ورچوئل کیمپس کومسیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد، یونیورسٹی آف پشاور، گومل یویورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد، یونیورسٹی آف فیصل آباد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، سکھر آئی بی اے، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو اور یونیورسٹی آف کوئٹہ بلوچستان شامل ہیں۔
بشکریہ جسارتbody {direction:rtl;} a {display:none;}