ملکی صورت حال پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے، فواد چوہدری

ملکی صورت حال پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا ہے، فواد چوہدری

November 01, 2018 - 20:05
Posted in:

وزیراطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ نیشنل کرائسز پورے پاکستان کا سوال ہے ، کسی ایک جماعت کا نہیں ۔اپوزیشن سے مذاکرات کے بعد انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا وفد اپوزيشن کو اعتماد میں لینے آیا ہے،وفد نے اب تک کے اقدامات پر اپوزیشن کو بریف کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کواعتماد میں لیا ہےجبکہ اگلی حکمت عملی پر بھی بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے ساتھ بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزيشن نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے،آگے جو بھی حکمت عملی بنے گی اپوزيشن کی مدد سے بنے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام صورتحال کو سامنے رکھ کر تقریر کی ہے ،اپوزيشن نے ان معاملات پر فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کر رہی، اپوزیشن نے حکومت کو اپنی کارروائی پر تعاون کا یقین دلادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرینگے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو حقیقت بتائی ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}