مقبوضہ کشمیر، آسیہ اندرابی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

مقبوضہ کشمیر، آسیہ اندرابی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

October 02, 2018 - 15:05
Posted in:

بھارت کی خصوصی عدالت نے کشمیری رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم نومبر تک توسیع کردی۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی سمیت ان کی دو ساتھیوں کے ریمانڈ میں بھی توسیع کی ہے۔دختران ملت کی ترجمان نے بھارتی عدالت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی شدید بیمار ہیں اور حراست میں توسیع ان کی صحت کے لیے خطرناک ہوگی۔واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے رواں سال 56سالہ کشمیری رہنما اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں فہمیدا صوفی، ناہیدہ نسرین اور ایک اور پارٹی رکن کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے آنچی دورہ کے ایک گھر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}