مفتاح اسماعیل ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

مفتاح اسماعیل ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

April 15, 2019 - 17:00
Posted in:

ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نیب سے گرفتاری کا خدشہ ہے جس سے بچنے کے لیے انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔مفتاح اسماعیل نے اپنی درخواست میں عدالت سے اتدعا کی ہے کہ کیس کی تحقیقات تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے، ایل این جی کیس کی تحقیقات کے دوران درخواست ضمانت منظور کی جائے۔مفتاح اسماعیل نے اپنی درخواست میں سیکریٹری قانون، نیب کے چیئرمین اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔نیب کے کال اپ نوٹسز اور نیب کے سوالنامے کو بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}