معاشی خودمختاری کے بغیر کچھ ممکن نہیں، فردوس عاشق

معاشی خودمختاری کے بغیر کچھ ممکن نہیں، فردوس عاشق

June 28, 2019 - 20:00
Posted in:

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ معاشی خودمختاری کے بغیر کوئی دوسری خودمختاری ممکن ہی نہیں ہے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی کاوشوں کو کامیاب بنانے کیلے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں اد اکرنی چاہئیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بارٹیکس وصولی کوتحریک کی شکل دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف معاشی محاذ پر یک زبان ہیں،دفاعی بجٹ میں کمی بھی اسی بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سول ملٹری ریلیشن شپ ایک پیج پر ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے اور اپنےعمل سے ثابت کیا کہ ہم قوم بن کرمحتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}