مظاہرین کے خلاف آپریشن کی خبریں غلط ہیں

مظاہرین کے خلاف آپریشن کی خبریں غلط ہیں

November 02, 2018 - 12:05
Posted in:

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں حکومت تشدد کی راہ نہیں اپناناچاہتی ‘۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں،مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔اس سے قبل بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین اورقانون کی مکمل عملداری میں ہی عوام کامفاد ہے،آئین اورقانون کی عملداری کا فرض پورا کریں گے۔وزیراعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبررکھاجارہاہے،چین کےاہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے چار شہروں میں آج موبائل سروس پر پابندی کا اعلان بھی کیا تھا جو صبح 8 سے مغرب تک ہوگی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج اور آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}